افغانستان: صوبہ پکتیکا میں بم دھماکہ‘ 4 شہری زخمی

کابل(آئی این پی)افغان صوبے پکتیکا کی تحصیل زرمات میں پیش آنے والے دھماکے میں 4 شہری زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے پکتیکا کی تحصیل زرمات میں پیش آنے والے دھماکے میں 4 شہری زخمی ہو گئے۔پکتیا محکمہ پولیس کے ترجمان سردار ولی تبسم کا کہنا ہے کہ زرمات تحصیل کے ایک مرکزی علاقے میں ہاتھ ریڑھی پر نصب بم ہجوم کے درمیان دھماکے سے اڑا دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس حملے سے 4 شہری زخمی ہوگئے ‘بم حملے کی ذمہ داریکسی نے قبول نہیںکی۔

ای پیپر دی نیشن