اسلام آباد (اے پی پی)جون2018ء تک ملک میں ونڈ پاور پراجیکٹس سے 985 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی۔ واپڈا کی ایک سالانہ رپورٹ کے مطابق فوجی ونڈ پاور سے 50 میگاواٹ، زورلو پاور پراجیکٹ سے 56میگاواٹ، ٹی جی ایف سے 50 میگاواٹ،ایف ڈبلیوای ایل ون سے 50میگاواٹ،ایف ڈبلیوای ایل ٹو سے 50میگاواٹ، سفائر ونڈ پاور کو لمیٹڈ سے 50میگاواٹ، یونس انرجی لمیٹڈ سے 30 میگاواٹ، میٹرو پاور کو لمیٹڈ سے 50میگاواٹ، ٹپال ونڈ انرجی سے 50 میگاواٹ، ماسٹر ونڈ انرجی لمیٹڈ سے 50 میگاواٹ، تیناگاجینرسی لمیٹڈ سے 50 میگاواٹ، گل احمد انرجی لمیٹڈ سے 50 میگاواٹ، دائود ونڈ سے 50میگاواٹ، سچل ونڈ سے 50 میگاواٹ، یونائیٹڈ انرجی سے 99 میگاواٹ، آرٹسٹک ونڈ سے 50میگاواٹ، جھم پیر پاور سے 50 میگاواٹ، ہوا ونڈ سے 50 اور ٹی جی ٹی ونڈ سے 50 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی ہے۔
ونڈ پاور پراجیکٹس سے 985 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی
Jun 19, 2019