پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں نو ماہ کے دوران 36 فیصد اضافہ

Jun 19, 2019

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے بعد از ٹیکس منافع میں رواں مالی سال(2018-19ئ) کے ابتدائی نوماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران 36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے مالیاتی اعداد و شمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے نو مہینوں میں کمپنی نے 45 ہزار254 ملین روپے کا بعد از ٹیکس نفع کمایا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں اسے33 ہزار193 ملین روپے کا خالص منافع ہوا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران پی پی ایل کے بعد از ٹیکس منافع میں 12 ہزار61 ملین روپے (36 فیصد ) اضافہ ہوا جس سے کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی14.64 روپے کے مقابلے میں بڑھ کر 19.96 روپے فی حصص ہوگئی۔

مزیدخبریں