فضل الرحمن سے ملاقات، مینگل نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد (این این آئی) بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہتے ہیں جمہوریت کی مضبوطی، شفاف الیکشن اور آزاد عدلیہ ہو، حکومت کے اتحادی نہیں چند نکات پر ووٹ دیا، سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کی بحالی کیلئے واضح ایجنڈا لیکر آنا ہوگا، انسانی حقوق کی پامالی ہو تو جمہوریت کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھا جا سکتا۔ منگل کو بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی، سینیٹر جہانزیب جمالدینی بھی ملاقات میں موجود تھے جبکہ جے یو آئی (ف) کی جانب سے ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود اور دیگر شریک ہوئے۔ ملاقات میں حکومت مخالف تحریک اور اے پی سی کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اختر مینگل کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ے پی سی پر مشاورت کا آغاز ہوچکا ہے، امید ہے آئندہ ہفتے میں اے پی سی کا انعقاد ہوسکے گا۔ پوری قوم کو ایک صف میں آنا ہوگا تب ہی اہداف حاصل ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قیادت کے جیلوں میں ہونے کی وجہ سے ہی اے پی سی جلدی ہو رہی ہے۔ اختر مینگل نے کہا کہ حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے، بطور سیاسی جماعت اے پی سی میں شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی پارٹی کی میٹنگ بلا کر مولانا کو مثبت جواب دینگے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت بننے سے پہلے چھ نکات پی ٹی آئی کے سامنے رکھے تھے، ابھی تک چھ نکات پر عمل نہیں ہوا، صرف تسلیاں دی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...