لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیونگ اینڈ لرننگ کے اشتراک سے دو روزہ ورکشاپ آج بروز بدھ ہوگی ۔ ــــ" شدید ذہنی بیماریوں کے لئے سی بی ٹی کا استعمال" کے موضوع پر ہونے والی ورکشاپ میں سائوتھ ہمپٹن یونیورسٹی سے ذہنی صحت کے ماہر پروفیسرڈیوڈ کنگڈ ن اورپی آئی ایل ایل سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طیبہ کرن خصوصی شرکت کریں گے۔