پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام ورکشاپ آج ہوگی

Jun 19, 2019

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیونگ اینڈ لرننگ کے اشتراک سے دو روزہ ورکشاپ آج بروز بدھ ہوگی ۔ ــــ" شدید ذہنی بیماریوں کے لئے سی بی ٹی کا استعمال" کے موضوع پر ہونے والی ورکشاپ میں سائوتھ ہمپٹن یونیورسٹی سے ذہنی صحت کے ماہر پروفیسرڈیوڈ کنگڈ ن اورپی آئی ایل ایل سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طیبہ کرن خصوصی شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں