اسلام آباد (این این آئی)شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنے میں تاخیر پر وزیراعظم آفس ایف آئی اے پر برہم ہوگیا اور ڈی جی ایف آئی اے سے وضاحت طلب کر لی۔ خط میں کہاگیاکہ تھرپاکر کے شہری عبدالغنی کی شکایت پر 19 دسمبر 2018 کو ایف آئی اے کو انکوائری کی ہدایت کی تھی، 3 ماہ میں مکمل ہونے والی انکوائری 5 مہینے گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکی۔خط میں کہاگیاکہ 3 مارچ کو مقبوضہ کشمیر کے شہری نے بینکنگ ٹرانزیکشنز کی ای میلز کے حوالے سے شکایت کی۔ سیکرٹری وزیر اعظم نے کہاکہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے شکایات کے حل میں تاخیر پر وضاحت پیش کرے، مقررہ مدت میں شکایات کا حل یقینی بنایا جائے۔