ڈالر انٹر بنک 16‘ اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے سستا

لاہور (کامرس رپورٹر) انٹر بینک مارکیٹ میںگزشتہ روز ڈالر کی قدر 16 پیسے کم ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 157 روپے 20 پیسے تک فروخت ہوا تاہم کلوزنگ کے قریب ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق کاروباری اوقات کے خاتمے پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 20 پیسے کی کمی سے 156 روپے 80 پیسے رہی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...