چنیوٹ مانئز معاملہ‘ سابق سیکرٹری سمیت 3 گرفتار افسروں کو آج عدالت پیش کیا جائیگا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے + سٹاف رپورٹر) چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کے گرفتار مزید تین شریک ملزموں کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ گرفتار ملزموں میں سابق سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ پنجاب ملزم امتیاز احمد، سابق جنرل مینیجر آپریشنز اینڈ پلاننگ ملزم اسلم اور سابق چیف انسپکٹر مائنز پنجاب عبدالستار شامل ہیں۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے چنیوٹ اور رجوعہ میں اربوں روپے مالیت کے 500میٹرک ٹن آئرن ، کان کنی کے ٹھیکہ میں مبینہ بدعنوانی کا کیس تحقیقات کیلئے منتقل ہونے پر نیب لاہور نے باقاعدہ انکوائری کا آغاز کیا تھا۔ صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان 14جون کو گرفتار ہوئے جو فی الوقت جسمانی ریمانڈ پر نیب لاہور کے زیرحراست ہیں جن سے جاری تفتیش میں ہونیوالے انکشافات پر تین شریک ملزموں کو اس غیرقانونی ٹھیکہ فراہمی میں معاونت کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔ ملزم سابق سیکرٹری امتیاز احمد چیمہ نے سبطین خان کے کہنے پر ٹھیکہ منظوری کیلئے ایک ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی جبکہ چیف انسپکٹر مائنز پنجاب عبدالستار کی جانب سے غیر قانونی ٹھیکہ کی منظوری کے حصول کیلئے مائنز کا جعلی سروے ٹیکنیکل کمیٹی کو فراہم کیا گیا۔ مذکورہ کیس میں بڑی سیاسی شخصیات سمیت بیورو کریسی کے گرد بھی گھیرا تنگ کر کے انہیں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کی نگران حکومت میں اعلیٰ شخصیت سمیت سابق چیف سیکرٹری‘ سابق سیکرٹری قانون کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک حاضر سروس اعلیٰ بیوروکریٹ کو بھی شامل تفتیش کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...