کشمور (آئی این پی) بلوچستان کے ضلع کشمورمیں تعینات ایف سی اہلکار بارودی سرنگ پھٹنے سے شہید ہوگیا،نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو کشمور میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر موجود ایف سی اہلکار ملک وقاص شہید ہوگئے،شہید ملک وقاص عیسی خیل میانوالی کا رہائشی تھا اور 12 سال قبل ایف سی میں تعینات ہوا تھا۔ شہید ملک وقاص کا جسد خاکی تدفین کے لئے آبائی گاؤں پہنچا دیا گیا جہاں ان کی تدفین کردی گئی ہے۔