لاہور (خصوصی نامہ نگار)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے اکابرین صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر،لیاقت بلوچ،علامہ ساجد نقوی ،پیر ہارون گیلانی،حافظ عاکف سعید،مولانا ضیا ء اللہ شاہ بخاری،علامہ عارف واحدی، علامہ ثاقب اکبر،راجہ ناصر ،مولانا عبدالمالک، قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد مرسی کی رحلت کی خبرنے پورے عالم اسلام کو سوگوار کردیا ہے۔اسلامی حکومت کے قیام اور اسلامی سوسائٹی کے احیا کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کی طویل جدوجہد کے بعد مصر میں ایک منتخب حکو مت کے قیام کے بعد عالمی طاقتوں اور ان کے ایجنٹوں نے اس کے خلاف سازشیں کیں جبکہ ڈاکٹر محمد مرسی نے بڑی جواں مردی سے اس کا مقابلہ کیا اور آخر کار اسی راستے میں جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جان جان آفرین کے سپرد کردی۔ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤںنے کہا کہ ڈاکٹر محمد مرسی نے عالمی استعمار اور علاقے میں اس کے ایجنٹوں کے مقابلے میں ایک حقیقی عوامی اور اسلامی حکومت کا چہرہ دنیا میں متعارف کروایا۔
’’ڈاکٹر محمد مرسی کی رحلت کی خبرنے پورے عالم اسلام کو سوگوار کردیا‘‘
Jun 19, 2019