بلوچستان کاآئندہ مالی سال کابجٹ آج پیش کیاجائےگا،وزیرخزانہ میرظہوربلیدی بجٹ پیش کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کا آئندہ مالی سال کابجٹ شام 4 بجے پیش کیاجائےگا ،390 ارب روپے زائد حجم کے خسارے کا بجٹ صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی پیش کریں گے ، غیرترقیاتی اخراجات کیلئے295 ارب جبکہ ترقیاتی اخراجات کیلئے95 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے،وفاق سے محصولات کی مدمیں 304 ارب،صوبے کے اپنے وسائل سے 20 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔ بجٹ میں امن وامان کی بہتری کیلئے 40 ارب ،تعلیم کیلئے 60 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاق کی طرزپرکیاجائےگا جبکہ بجٹ میں 6 ہزارنئی ملازمتوں کااعلان کیاجانے کاامکان ہے.