وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ ایازصادق کا ریکارڈ بحیثیت اسپیکربدترین رہا، ان کے دورمیں اپوزیشن زیادہ تربائیکاٹ پر ہی رہی، انھوں نے عمران خان پرجعلی ریفرنس دائرکیاتھا۔تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لیگی رہنما ایاز صادق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ایازصادق کا ریکارڈ بحیثیت اسپیکربدترین رہا ، انھوں نے اپنےدورمیں اپوزیشن کودبایا، ایازصادق نے پاناما ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنے سے انکار کیاتھا۔فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا ایازصادق نےعمران خان پرجعلی ریفرنس دائرکیاتھا، ان کےدورمیں اپوزیشن زیادہ تربائیکاٹ پر ہی رہی۔
ایازصادق کا ریکارڈ بحیثیت اسپیکربدترین رہا,انھوں نے عمران خان پرجعلی ریفرنس دائرکیا:فوادچوہدری
Jun 19, 2019 | 12:35