ہیلتھ کیئرکمیشن نے زچہ وبچہ سنٹرز کی فراہمی صحت کیلئے معیارات کی منظوری دیدی

Jun 19, 2020

لاہور (نیوز رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی نے زچہ وبچہ سنٹرز کے فراہمیِ صحت کے کم ازکم معیارات کی گزشتہ روز منظوری دے دی اور ڈائیلسزمراکز کے معیارات کا مسودہ تفصیلی جائزہ کے لے ماہرین کو بھجوا دیا گیا۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں منعقدہ ہونے والے اجلاس کے ابتدائی سیشن کی صدارت چیئرپرسن بورڈ آف کمشنرز پی ایچ سی پروفیسر ڈاکٹرعطیہ مبارک خالد نے کی اور معیارات کے بنانے میں مشاورتی عمل کے حوالے سے کمیٹی کے کردار کو سراہا۔انھوں نے کرونا کی وباء کے دوران جان قربان کر نے والے ڈاکٹر اور طبی عملہ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے پسماندگان کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شعیب خان نے ٹیک اراکین کو انکی تجاویز پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کر ائی اورمشکل حالات میں ٹیک کے اراکین کی ویڈیو لنک پر میٹنگ میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ ڈائریکٹر کلینیکل گورننس ڈاکٹر مشتاق احمد سلہریا نے کمیشن کے مقاصد، کارکردگی اور معیارات کو بنانے کے لیے مشاورت پر تفصیلی بریفنگ دی۔کنوینرٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی نے مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔

مزیدخبریں