لاہور (سٹاف رپورٹر ) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ڈینگی کی روک تھام کے لئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی گئی اس حوالے سیکرٹری سکول کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے ہیں جس میں تمام سرکاری سکولوں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سکولوں کی گراونڈز میں موجود گھاس کی صفائی کی جائے کھی پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے اس کیساتھ ساتھ باقاعدہ سپرے بھی کیا جائے اور تمام اضلاع کے سی اوز خود مانیٹرنگ کرے احکامات کا مقصد ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔