لاہور( خصوصی نامہ نگار )دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ تاجور نعیمی اتحاد امت کے بہت بڑے داعی،حقیقت پسند شخصیت تھے۔آپ علیہ الرحمہ نے ساری زندگی اصولوں اورنظریات پرکبھی بھی سمجھوتانہیں کیا۔آپ کی ز ندگی کاہرلمحہ عشق رسول سے عبارت تھا۔انہوں نے تحفظ ناموس رسالت کی خاطر قید وبندکی صعوبتیں بھی برداشت کیں،آپ ? کے وفات نے نعیمی خاندان اورفاضلین جامعہ نعیمیہ کو غمزدہ کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانی جامعہ نعیمیہ مفتی محمدحسین نعیمی علیہ الرحمہ کے چھوٹے صاحبزادے اورشہیدپاکستان ڈاکٹرسرفراز نعیمی علیہ الرحمہ کے بھائی محمدتاجور نعیمی علیہ الرحمہ کے ایصال ثواب میں منعقدہ قل خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے ڈاکٹرحسیب قادری، مفتی انتخاب احمدنوری سمیت دیگر علماء و مشائخ نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں شیخ الحدیث مفتی انور القادری،مولاناغلام نصیر الدین چشتی،ڈاکٹرطاہر رضا بخاری،ڈاکٹر محمدسلیمان قادری،مولانا محبو ب احمدچشتی،پروفیسر عبدالستار شاکر سمیت عامۃ الناس کی کثیر تعداد موجود تھی۔