قصور(نمائندہ نوائے وقت)گردونواح کے دو مختلف مقامات سے دو افراد کی نعشیں برآمد ہوئیں۔سرائے مغل کے علاقہ ججہ سرائے کے قریب واقع بوہڑ بارہ دوآب کینال سے چالیس سالہ نا معلوم شخص کی نعش ملی ۔ رکھ والا کے قریبی فصل بانس سے تیس سالہ شخص کی نعش پولیس تھانہ سرائے مغل نے برآمد کرکے اسے پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق رکھ والا سے ملنے والی نعش زمیندار سردار ایاز محمود نکئی کی ہے جس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں ۔
قصور:مختلف مقامات سے 2 نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد
Jun 19, 2020