لاہور(نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہاہے کہ شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیس افسران و اہلکار اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیرصوبے کے تمام اضلاع میں فرنٹ لائن پر مصروف عمل ہیں اورفیلڈ افسران خود اپنی نگرانی میں سمارٹ لاک ڈائون کے حوالے سے جاری کی گئی حکومتی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنا رہے ہیں تاکہ اس وباء کے پھیلائو کو ہر ممکن حد تک محدود کیا جاسکے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کورونا وبا ء کے خاتمے کیلئے مختلف اداروں کا مشترکہ تعاون اور باہمی کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں اور انہی کاوشوں کی بدولت پاکستانی قوم بہت جلد کورونا بحران سے نکلنے میں کامیاب ہوجائے گی۔