سکھر( بیورورپورٹ) شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی اور آلودہ پانی کی فراہمی کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور واٹر ورکس افسران م میئر کیخلاف نعرے بازی کی جس کی قیادت آصف راجپوت ، حبیب اللہ انصاری دیگر نے کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ گوپانگ محلہ ،واری تڑ،ریتی لائن،بروہی محلہ، مائیکرو کالونی،شیخ محلہ،شمس آباد، و دیگر میں پانی کی قلت ہے جبکہ جن علاقوں میں پانی فراہم کیا جارہا ہے وہ بھی مضر صحت ہے جس کے استعمال سے شہری پیٹ سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہورہے ہیں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی شروع کرکے شہریوں کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے بصورت دیگراحتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔
سکھر،پانی کی قلت ، شہریوں سڑکوں پرآگئے احتجاجی مظاہرہ
Jun 19, 2020