اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے متعدد اہم ممالک میں نئے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سپیشل سیکرٹری معظم خان کو برطانیہ میں ہائی کمشنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فرانس میں تعینات معین الحسن کو بیجنگ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپیشل سیکرٹری ظہور احمد کو سویڈن، منصور خان کو کابل تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آفتاب کھوکھر کو ویانا میں سفیر تعینات کردیا گیا۔ بھارت میں تعینات ڈپٹی ہائی کمشنر حیدر شاہ کو نیپال میں تعینات کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔