مشیرتجارت سے ایرانی سفیرکی ملاقات،تجارت بڑھانے پر اتفاق

Jun 19, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیر تجارت کی ایرانی سفیر کے ساتھ ملاقات میں اہم فیصلے کئے گئے ،عبد الرزاق دائو د کے ٹوئٹ کے مطابق پاکستان اور ایران نے کورونا وبا کی صورتحال اور لاک ڈاؤن کے باوجود تجارت بڑھانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ ایران نے مزید چھ پاکستانی کمپنیوں کو آموں کی ایران برآمد کرنے کی اجازت دیدی ہے۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ایرانی قونصلیٹ روزانہ پاکستانی آموں کے 30 شپمنٹس کے کاغذات کی تصدیق کرے گا۔ایرانی سفیر نے تفتان بارڈر کھولنے کے حکومتی فیصلے کو کو سراہا۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ میں ایرانی قونصلیٹ روزانہ پاکستانی آموں کے 30 شپمنٹس کے کاغذات کی تصدیق کرے گا۔پاکستانی آم ایرانی ٹرکوں کے ذریعے ایران برآمد ہوں گے اور ایرانی ٹرک باڈر سے پاکستانی آم ایران لے جائیں گے۔ ایران، پاکستانی آموں کی وسطی ایشیائی ممالک تک برآمد کے لیے مکمل تعاون کرے گا۔ایرانی سفیر وزرات تجارت سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔ مشیر تجارت نے کہا ہے کہ آموں کی برآمد کے عمل میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں انٹرنیٹ کی آسان رسائی کی بدولت ای۔کامرس میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ کرونا کے دوران ای۔کامرس کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت کی طرف لے کر جانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمیں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت کو دنیا کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے منسلک کر کے مارکیٹ رسائی کے نئے مواقع تلاش کرنا ہوں گے۔ جمعرات کومشیر تجارت عبدالرازق داؤد کی زیر صدارت قومی ای کامرس کونسل کا اجلاس ہوا، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ حالیہ برسوں میں انٹرنیٹ کی آسان رسائی کی بدولت ای۔کامرس میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ کورونا وبا کے دوران ای۔کامرس کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت کی طرف لے کر جانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمیں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت کو دنیا کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے منسلک کر کے مارکیٹ رسائی کے نئے مواقع تلاش کرنا ہوں گے۔مشیر تجارت نے کونسل کے شرکاء کو ای کامرس کی پیشرفت پر بریف کیا ،سٹیٹ بینک کے نمائندے نے کہا کہ گیر ملکی تجارت کے لئے ’بی ٹو ای کامرس‘ بنایا گیا ہے ،بنجاب اور کے پی کے کے نمائندوں نے بجٹ میں ای کامرس کی ترقی کے لئے اقدامات کے بارے میں ابتایا ،مسابقت کمیشن کے نمائندے نے بھی ای کامرس کی ترقی کے اقدامات پر روشنی ڈالی ،انہوں نے کہا کہ اب تک152بزنسز پورٹل پر رجسٹر ہوئے ہیں ۔امیزون کے ساتھ38برآمد کندگان رجستر ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں