واشنگٹن‘ جینوا(انٹرنیشل ڈیسک‘ این این آئی) امریکی شہر اٹلانٹا میں سفید فام پولیس اہلکار کے خلاف اقدام قتل کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ گزشتہ جمعے کے روز سیاہ فام ریسارڈ بروکس سفید فام پولیس اہلکار کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔ وکیل استغاثہ کے مطابق بروکس چالیس منٹ پر مبنی بحث کے دوران پولیس کے لیے خطرہ نہیں تھا لیکن اس کے باوجود پولیس اہلکار نے ضرورت سے زائد طاقت کا استعمال کیا۔ عدالتی فیصلے کے تحت پولیس اہلکار کو عمر قید یا پھر سزائے موت سنائی جا سکتی ہے۔ امریکا میں گزشتہ کئی ہفتوں سے سیاہ فام شہریوں کے ساتھ پولیس کے امتیازی سلوک کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ امریکہ میں نسل پرستی کیخلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بحث ہوئی۔ انسانی حقوق کمشنز نے کہا امریکہ میں سیاہ فام کی موت کے بعد ہونیوالے مظاہرے اس دور کو ظاہر کرتے ہیں جو کئی نسلوں نے سہا ہے۔ جارج فلوئیڈ کے بھائی نے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے مطالبہ کیا تحقیقاتی کمشن بنا کر امریکہ میں نسل پرستی کا نوٹس لیا جائے۔
امریکہ میں نسل پرستی، طاقت کے استعمال پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بحث
Jun 19, 2020