میونسپل کمیٹی کے عملہ نے خانیوال روڈکے کنارے فلتھ ڈپوکے طورپراستعمال کرناشروع کردیئے

Jun 19, 2020

وہاڑی(نمائندہ نوائے وقت) میونسپل کمیٹی نے شہرکے مختلف مقامات پرعارضی فلتھ ڈپوقائم کررکھے ہیں میونسپل کمیٹی کاعملہ تلف کرنے کے بجائے کوڑاکرکٹ ٹرالیوں میں بھرکرمصروف ترین خانیول روڈکے کنارے واقع گورنمنٹ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کی دیوار اورچک نمبر13ڈبلیوبی کے قریب پھینک رہاہے اس وقت خانیوال روڈکاتقریباً5 کلومیٹر ایریا میونسپل کمیٹی نے فلتھ ڈپوبناکررکھ دیاہے اہل علاقہ محمدشفیق،عبدالستار،عبدالجبارو دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ کوڑا تلف کیا جائے۔

مزیدخبریں