کرم پور( نامہ نگار )سی ای او ہیلتھ وہاڑی ڈاکٹر محمد فا ضل نے کہاکہ ہے کرونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع بھر کے تما م دیہی و بنیادی صحت پر آئوٹ ڈور مریضوں کے چیک اپ کا سلسلہ جاری ہے ۔ایمرجنسی لیبر روم میں ڈاکٹر ز اور دیگر عملہ چوبیس گھنٹے علاج معالجے کیلئے خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کہ وہ ماسک لگا کر ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے سنٹرز پر چیک اپ کیلئے جائیں۔یہ بات انہوں نے کرم پور میں صحت کمیٹی کے اراکین ،تاجران اور صحافیوں سے ملاقات میں بتائی ۔
ضلع وہاڑی کے تمام دیہی و بنیادی مراکز صحت میں آؤٹ ڈور مریضوں کا چیک اپ جاری ہے : ڈاکٹر فاضل
Jun 19, 2020