ایف بی آر کی بجٹ میں پیچیدگیاں دور کرنے کیلئے اناملی کمیٹی قائم

Jun 19, 2020

کراچی(کامرس رپورٹر)وفاقی حکومت کی ہدایت پر چیئرپرسن ایف بی آر مس نوشین جاویدامجد نے فنانس بل 2020میں تیکنیکی اور قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنے کیلئے اناملی کمیٹی قائم کردی ہے جس کے چیئرمین اٹلس ہنڈاگروپ کے سربراہ ثاقب شیرازی ہونگے جبکہ شریک چیئرمین ایف بی آر کے ممبرکسٹمز پالیسی محمدجاوید غنی ہیں۔کمیٹی میں ایف پی سی سی آئی کے صدر انجم نثار کو ایک عام ممبر کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے جبکہ دیگر ممبران میں پاکستان بزنس کونسل کے سی ای اواحسان ملک،صدر کے سی سی آئی آغاشہاب احمدخان،سیکریٹری جنرل او آئی سی سی آئی محمدعبدالعلیم،صدر کے پی کے چیمبر مقصود انورپرویز،کوئٹہ چیمبر کے سابق صدر عبدالصمد، سابق صدر سرحد چیمبر زاہدشنواری‘صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ،سابق چیئرمینر اپٹماعامرفیاض شامل ہیں۔کمیٹی ملک بھر سے وفاقی بجٹ پر ،فنانس بل پر آنے والے اعراضات کا جائزہ لے کر انہیںایف بی آرکو دے گی ۔تمام اناملیز کو جمعہ19جون تک بورڈ آف ریونیو کے کسٹمز اور آئی آرآفس میں جمع کرایا جاسکے گا اورکمیٹی ممبران زوم کے ذریعہ میٹنگ میں شریک ہونگے۔

مزیدخبریں