لوٹے کولسن فاؤنڈیشن کی کورونا کیخلاف جنگ میں 36ملین کی امداد کا اعلان

کراچی ( کامرس ڈیسک) ملک میں موجودہ انسانیت سوز اور معاشی بحرانوں سے نمٹنے کیلئے لوٹے کولسن فاؤنڈیشن نے 36ملین دینے کا وعدہ کیا ہے، تاکہ وبائی امراض کے خلاف جنگ میں حکومت پاکستان کی مدد کی جاسکے۔ اس انسان دوست اقدام میں لوٹے کیمیکل پاکستان وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو 30ملین کا طبی سامان مہیا کرے گا جس میں پرسنل پروٹیکٹیو آلات اور ٹیسٹنک کٹس شامل ہیں۔ لوٹے کولسن مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعہ روزانہ راشن کے بیگ اور کھانے کی مصنوعات کا عطیہ کریں گے۔ لوٹے اختر بیوریجز نے سب سے بڑے کورونا ٹریٹمنٹ سینٹر لاہور کو طبی اور دیگر ضروری سامان عطیہ کیاہے۔

ای پیپر دی نیشن