اٹھارویں ترمیم کیوجہ سے صوبوں نے کروناکیخلاف بروقت اقدامات اٹھائے، نیئر بخاری

Jun 19, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کیوجہ سے صوبوں نے کرونا روک تھام کے بروقت اقدامات سے انسانیت بچائی، اٹھارویں ترمیم متفقہ دستاویز ہے وزیراعظم کو پتہ ہونا چائیے کہ آدھی سے زیادہ موجودہ پی ٹی آئی اور حکومتی اتحادی اٹھارویں ترمیم کے دستخط کنندہ ہیں نیر بخاری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کی کرونا وبا پر کوتاہی اور غیرزمہ داری غیر سنجیدگی کا ملبہ اٹھارویں ترمیم پر ڈالنا مجرمانہ غفلت کو تسلیم کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں حزب اختلاف کی اہمیت تسلیم شدہ ہے چیرمین بلاول بھٹو وزیراعظم کی ڈینگیوں بھڑکوں اور وعدوں پر عمل درآمد یاد دہانی کراتے ہیں تو بدعہدی کے مرتکب عناصر بدزبانی پر اتر آتے ہیں نیر بخاری نے کہا پی پی پی حکمرانوں کو ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کے وعدے یاد دلاتی رہے گء نیر بخاری نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور پی ٹی آئی حکومت کی مشترکہ دشمن کرونا خاتمہ کی بجائے سیاسی مخالفین پر تنقید چھوٹے پن کی عکاسی ہے نیر بخاری نے کہا کہ بڑھتی مہلک کرونا وبا کی روک تھام کی بجائے طے شدہ آئینی معاملات چھیڑنا انسانیت دشمنی کے مترادف ہے، نیر بخاری نے کہا کہ سیاسی حلقے حیرت زدہ ہیں کہ کرونا وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ کے زیراعلی کو دورہ وزیراعظم کی اطلاع نہیں دی گئی انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کو آمر کہنا ووٹرز اور ممبران اسمبلی کی توہین کے مترادف ہے لگتا ہے وزیراعظم کو وزیراعلی کے اختیارات کا افسوس کم اور فرد واحد کے اختیارات کی کمی کا زیادہ دکھ ہے ،نیر بخاری نے کہا کہ آئین شکنوں کی پیروکار ذینیت ہی آئین دشمنی کا مظائرہ کرسکتی ہے ،بدقسمتی سے آئین سے مکمل نابلد وزیراعظم آئین پڑھنے سے بھی گریزاں ہیں ۔

مزیدخبریں