فلپائنی فورسزکے ساتھ جھڑپ میں بائیں بازوکے 5مشتبہ باغی ہلاک

منیلا(شِنہوا) فلپائن میں سکیورٹی فوسز نے ایک جھڑپ کے دوران بائیں بازو کے پانچ مشتبہ باغیوں کو ہلا ک کردیا ہے۔فوج کا کہنا ہے کہ ان افراد کو وسطی فلپائن میں جمعرات کی صبح ایک کارروائی میں مارا گیا۔فلپائن فوج کے کیپٹن فرانسزسالکیڈو نے کہا ہے کہ فوجیوں کی جمعرات کی شب تقریبا صبح ایک بجے (مقامی وقت کے مطابق ) نیگروس اورینٹیل صوبہ کے خشکی سے گھرے قصبے مابینے کے ایک گائو ں میں نیو پیپلز آرمی (این پی اے) سے تعلق رکھنے والے جنگجوں کے ساتھ لڑائی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ فورسز کو اس وقت گاں میں بھیجا گیا تھا جب گاں کے مکینوں نے اطلاع دی تھی کہ نامعلوم تعداد میں باغیوں نے گاں کے دو مکامات پر قبضہ کررکھا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ فورسز اور باغیوں کے درمیان ایک جھڑپ کے نتیجے میں لڑائی چھڑ گئی جو کہ 30 منٹ تک جاری رہی۔سالکیڈو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلوں کے بعد فورسز نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے دشمنوں پر قابوپالیا اور کامیابی کے ساتھ انکے ٹھکانوں پر قبضہ کرلیا۔انہوں نے کہا کہ فوجیوں نے ہلاک شدہ پانچ باغیوں کی لاشیں اور جنگی سازوسامان برآمد کیا ہے۔سالکیڈو نے مزید بتایا کہ فورسز اب بھی علاقے میں موجود ہیں اور جائے وقوعہ کو محفوظ بنایا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن