اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان مراد سعید کے ذریعے جگت بازی کرنے کے بجائے خود سامنے آئیں،عمران خان کے چہیتے مراد سعید کو اب کوئی سنجیدہ نہیں لیتا،اگر مراد سعید کے پاس عمران خان کی سفارش نہ ہو تو کوئی اسے اپنا ہیلپر بھی نہ رکھے، چیئرمین بلاول بھٹو کی بجٹ پر تنقید سے اگر حکومت راہنمائی حاصل کرے تو عوام کو فائدہ ہوگا، عمران خان چیئرمین بلاول بھٹو کی تنقید سے بوکھلا اٹھے ہیں اور مراد سعید کو آگے کررہے ہیں، مراد سعید میری ایک اور تقریر نہیں سہہ سکیں گے، افسوس ہوتا ہے کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے بجائے پی پی پی کے پیچھے پڑگئی ہے۔