کراچی(اے پی پی) پاکستان کوسٹ گارڈزنے اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیوں میں وند ر اور گوادر(بلوچستان)سے چھالیہ،ایرانی ڈیزل،23گاڑیاں، 01 لانچ قبضے میں لیکر18افراد کوگرفتار کرلیا، پکڑی جانے والی چھالیہ،ایرانی ڈیزل،لانچ اورگاڑیوں کی مالیت تقریبا 10 کروڑ 74 لاکھ روپے ہے۔کوسٹ گارڈز سے جمعرات کو جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ وند ر اور گوادر(بلوچستان)سے بھاری مقدار میں چھالیہ، ایرانی ڈیزل اور متفرق اشیاء اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے خفیہ ذرائع کی نشا ندہی کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی گئی۔
پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، لانچ ضبط، 43افراد گرفتار
Jun 19, 2020