اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز سے آٹا اور چینی غائب عوام اوپن مارکیٹ سے مہنگا آٹا اور چینی خریدنے پر مجبور ہو گئے۔ وزیراعظم نے یوٹیلٹی سٹورز پر ریلیف پیکج دیا تھا۔ وزیرعظم پیکج کے تحت آٹے‘ چینی سمیت5اشیاء ضروریہ پر سبسڈی دی تھی۔ یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ نے آٹے اور چینی کی قلت کا اعتراف کر لیا۔ ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں کے سٹورز پر آٹا اور چینی کی قلت آئی۔ پاسکو سے گندم کی خریداری آئندہ 2دن تک ممکن ہو جائے گی۔ آٗندہ چند دنوں میں یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ وزیر اعظم پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت 800روپے مقرر ہے۔وزیراعظم پیکج کے تحت سٹورز پر چینی کی قیمت 68روپے فی کلو مقرر ہے۔ گزشتہ سوا پانچ ماہ میں سے یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا اور چینی کی یہی قیمت مقرر ہے۔