امریکی ریاست ایریزونا کے اس شیرف میں جس نے ریاست کے گورنر کے لاک ڈاون لگانے کے حکم کو ماننے سے انکار کیا تھا، کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پائنل کاو¿نٹی شیرف مارک لیمب نے ایریزونا ریپبلک کو مئی کے اوائل میں بتایا تھا کہ انفیکشنز کی تعداد گورنر ڈاگ ڈوسے کے اعمال کا جواز پیش نہیں کرتی ہے۔ گورنر نے گھروں پہ رہنے کے حکم میں مئی کے وسط تک توسیع کر دی تھی۔ لیمب نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاوس کی ایک تقریب میں شرکت سے پہلے ان کی سکریننگ کی گئی جس میں ان کا کووڈ19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔شیرف کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ان کو اختتام ہفتہ کو انفیکشن لگی، کیونکہ بطور ایک قانون نافذ کرنے والے کے ان کو یہ سہولت حاصل نہیں ہے کہ گھر پر بیٹھیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ دو ہفتے خود کو قرنطینہ میں رکھیں گے۔ایریزونا امریکہ کی ان دس ریاستوں میں شامل ہے جہاں نئی انفیکشنز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔