آئیوری کوسٹ میں لینڈسلائیڈنگ،13 افراد ہلاک،متعددمکانات تباہ

آئیوری کوسٹ کے مرکزی شہر ابیدجان کے مضافات میں شدید بارشوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے پھسلنے کے نتیجے میں کم ازکم 20 افراد ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئیوری کوسٹ کے وزیر دفاع نے بتایا کہ مٹی کے تودے گرنے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔آئیوری کوسٹ کے موسمیات کے ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حادثہ ابیدجان کے شمالی مضافاتی علاقے میں ہوا، جس کی وجہ معمول سے تین گنا زیادہ بارشیں ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بارشیں 12 اور 15 جون کے درمیان ہوئیں۔وزیر دفاع حامد باکایوکو نے صحافیوں کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد20ہے۔مضافاتی علاقے اینیاما کے میئر امیدو سیلا نے بتایا کہ ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ ہمارا اندازہ ہے کہ کم ازکم 20 افراد ہلاک ہوئے ۔ کیونکہ بہت سے مکان مٹی کے تودوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں، جہاں تلاش کاکام جاری ہے۔بارشوں کے موسم میں ابیدجان میں لینڈسلائیڈنگ اور ہلاکت خیز طغیانیوں کے واقعات عموماً پیش آتے رہتے ہیں۔ اس علاقے میں اپریل سے اکتوبر کے اختتام تک بارشیں ہوتی ہیں۔ طغیانیوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات اکثر ان آبادیوں میں پیش آتے ہیں جو پہاڑی علاقوں کے قریب واقع ہیں۔

ای پیپر دی نیشن