ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل،پہلے روز کا کھیل بارش سے متاثر

سائوتھمپٹن(آئی این پی)انگلینڈ میں بارش کی وجہ سے انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔انگلینڈ کے شہر سائوتھمپٹن میں فائنل میچ کے پہلے دن کا دوپہر کے کھانے کے وقفے سے قبل کھیل کا آغاز نہیں ہو پایا ہے۔مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ٹاس ہونا تھا اور اس کے آدھے گھنٹے بعد کھیل کا آغاز ہونا تھا لیکن رات بھر تیز بارش اور علی الصبح کی بارش کی وجہ سے گراؤنڈ سٹاف نے پانی نکالنے کے طویل عمل کا آغاز کر دیا ہوا ہے۔عام طور پر ٹیسٹ میچ کا دورانیہ پانچ دن کا ہوتا ہے لیکن اس میچ کو چھٹے دن تک بھی لے جایا جا سکتا ہے جس کا فیصلہ لازمی طور پر میچ ریفری کرس بروڈ کو کرنا ہے کیونکہ یہ ہی ایک طریقہ ہے جس سے خراب موسم کی وجہ سے ضائع ہوئے وقت کا ازالہ کیا جا سکتا ہے۔لیکن انگلینڈ کے سابق بلے باز کرس بروڈ کو پانچویں دن اس کا فیصلہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ میچ اس سے پہلے بھی ختم ہو سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن