نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن پنجاب پرویز اقبال نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر نوشہرہ ورکاں کی نئی تعمیر شدہ عمارت کی تختی کی نقاب کشائی کر کے اس کا باقاعدہ افتتاح کیا بلڈنگ کی تعمیر پر 9 کروڑ روپے لاگت آئی ہے تقریب میں خطاب کرتے مہمان خصوصی نے بتایا کہ جلد ہی سپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں ووکیشنل شعبہ بھی قائم کیا جا رہا ہے جس میں سپیشل بچوں کو مارکیٹ ایبل ہنر سیکھائے جائیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ معاشرے میں موجود سپیشل بچوں کو سماج کا باعزت کامیاب اور خودمختار حصہ بنانے کیلئے سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں داخل کرائیں اس موقع پر انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کردہ صاف پانی کے فراہمی کے پراجیکٹ کا بھی افتتاح کیا گیا۔