گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81چوہدری محمد صدیق مہر کا کہنا ہے کہ قوموں کی ترقی و خوشحالی حکومتوں کی ترجیحات اور وژن پر منحصر ہوتی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے چھ دہائیوں کے بعد ڈیمز کی تعمیر اور قومی پیداوار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات کئے تاکہ زراعت، انڈسٹری ، کاروبار و دیگر تمام شعبوں میں ترقی ہونے سے ملک خودمختاری اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہو سکے۔ ان منصوبوں کے ثمرات سے موجودہ اور آنے والی نسلیں فیض یاب ہو سکیں وگرنہ سابق حکمرانوں نے کرپشن، کِک بیکس اور ذاتی تجوریاں بھرنے کیلئے اورنج لائن ٹرین جیسا نمائشی منصوبہ شروع کیا جو سفید ہاتھی کا روپ دھار کر صوبے کیترقیاتی وسائل اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے 92فیصدبجٹ کو ڈکار رہا ہے جس سے صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ نظام میں بہتری کے عمل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔