شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) انجمن تاجران نیو سبزی و فروٹ منڈی کے صدر حاجی اشفاق چھرا ، انجمن تاجران پرانا اڈہ لاریاں کے صدر چوہدری ارشد چھرا اور جنرل سیکرٹری شیخ عبدالحمید نے کہا ہے کہ ملک نازک حالات سے گزر رہا ہے قومی اتحاد و یگانگت کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی بارڈز پر دشمن ہمارے فوجی جوانوں اور نہتے شہریوں کو اپنی بزدلانہ کارروائیوں کا نشانہ بنارہا ہے تو دوسری طرف ملک کو اندرونی طور پر بھی بدامنی کی آگ میں جھونکنے کی سازشیں رچی جارہی ہیں ان حالات میں قومی اتحاد کی اشد ضرورت ہے، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ان رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی واحد اسلامی ریاست ہے جو ایٹمی قوت کی حامل ہے جو بہت سے ممالک کو برداشت نہیں یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کو استحصال کا نشانہ بنانے والی قوتیں پاکستان کو بھی ٹارگٹ کرنے میں ہمیشہ مشغول ہیں۔