حکمرانوں کا کام صرف دوسروں پرالزام لگانا ہے: وسیم انجم سندھو 

Jun 19, 2021

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) منیارٹی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا کہ حکمران اپوزیشن کے سوالوں کے جواب دینے کی بجائے اسمبلی میں ہلڑ بازی کرکے قوم کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، حکومت میں ایسے باصلاحیت وزراء اور مشیروں کا شدید فقدان ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت یقینی بنانے سمیت ملکی سلامتی و ترقی کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کے اہل ہوں ، نواز لیگ جلدبرسر اقتدار میں آکر ملکی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کریگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، چوہدری وسیم انجم سندھو  نے کہا کہ حکمرانوں کا کام صرف دوسروں پرالزام لگانا رہ گیا ہے حکومت مذاق بن چکی ہے۔

مزیدخبریں