شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) بیت المال کمیٹی کے ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی محمد سعید بٹ نے کہا کہ اپوزیشن چور مچائے شور کی پالیسی پر گامزن ہے اور سوچی سمجھی سازش کے تحت پارلیمنٹ کا تقدس پامال کررہی ہے، و زیر اعظم سے استعفیٰ مانگنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، پاکستان میں واحد عمران خان ایسی قومی شخصیت ہیں جو پاکستان کی عوام کیلئے امید کی کرن ہیں کرپشن کے خاتمہ کی حکومتی کوششیں کرپٹ سیاستدانوں کو برداشت نہیں ہورہیں جو حیلوں بہانوں سے حکومتی اقدامات کی عملداری کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی مسلسل کوششیں کررہے ہیں، اپنے ایک بیان میں حاجی محمد سعید بٹ نے کہا کہ قومی اور صوبائی بجٹ پر عوام کے بھرپور اعتماد کے بعد اپوزیشن کو اپنی عوامی مقبولیت کا پتہ چل جانا چاہئے انہیں عوام مسترد کرچکی ہے قو م ان کے کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے۔
اپوزیشن چور مچائے شور کی پالیسی پر گامزن ہے:سعید بٹ
Jun 19, 2021