سبزی منڈی چوکی قبضہ کیس‘ ہائیکورٹ نے ایس پی صدر کے بیجز اتروا دیئے 

 لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  نے ٹائون شپ سبزی منڈی چوکی قبضہ کیس میں معافی نامہ مسترد کرتے ہوئے ایس پی صدر لاہور حفیظ الرحمان بگٹی کو شوکا ز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے ایس پی کے بیجز اتروا دیئے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی حکم کے باوجود ایس پی نے تحریری معافی نامہ پیش نہیں کیا، عدالت نے حکم دیا کہ بیج اتار دیں لیکن ایس پی صدر حفیظ الرحمان بگٹی نے بیج اتارنے سے انکار کر دیا۔ تاہم عدالت نے  اظہار برہمی کرتے ہوئے ایس پی کے بیج اتروا دیئے، عدالت نے باور کروایا کہ آئندہ سماعت سے سخت قانونی کارروائی شروع ہوگی۔ ایس پی لکھ کر دیں کہ وہ کریمنل ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 23 جون کو ملتان بنچ میں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن