شمالی کوریا امریکہ سے مذاکرات کیساتھ تصادم کیلئے بھی تیار ہے ، کم جونگ ان 

پیانگ یانگ (این این آئی)شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو مسترد نہیں کیاہے تاہم یہ بھی کہاہے کہ ان کا ملک جو بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ مخاصمانہ تعلقات کے لیے زیادہ بہتر طور پر تیار رہے گا۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ ان نے کہاکہ شمالی کوریا امریکا کے ساتھ تصادم کے لیے تیار رہے گا۔ حکمراں ورکرز پارٹی آف کوریا کی سینٹرل کمیٹی کی ہونے والی میٹنگ میں کم جونگ ان نے نئی امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے وائٹ ہائوس کے ساتھ تعلقات کے اپنے لائحہ عمل کی تفصیلات بتائیں۔کم نے مذاکرات اور تصادم دونوں ہی کے لیے پوری طرح تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے تاہم خصوصی طورپر اپنے ملک کے وقار کی حفاظت کے خاطر ہر طرح کے تصادم کے لیے مکمل طور پر تیار رہنے اور ایک معتبرپرامن ماحول کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

ای پیپر دی نیشن