درآمد ی آ رایل این جی کیلئے سٹوریج سہولت اور ری گیسیفکیشن کی تبدیلی درخواست مسترد

Jun 19, 2021

اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی (سی سی او ای)کے خصوصی اجلاس میں نجی کمپنی کے درآمد ی آ رایل این جی کیلئے سمند رپر تیرتی ہوئی(فلوٹنگ) سٹوریج کی سہولت اور ری گیسیفکیشن ((ایف ایس آر یو)کی تبدیلی کی درخواست مستردکردی ، پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق کمیٹی کے جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن کی سمری پربحث وتکرار ہونے کے باعث آج (جمعہ)تک ملتوی کردیاتھا جبکہ جمعہ کو ہونے والے خصوصی اجلاس میں وزارت بحری امور کی مخالفت پر نجی کمپنی کے کراچی میں درآمدی آ ر ایل این جی کے ایف ایس آر یو کی پانچ سالہ لیز مدت ختم ہونے کے بعد نئے زیادہ گنجائش کے ایف ایس آر یو کے متبادل پلانٹ کی اجازت مانگی تھی ۔ وزارت بحری امور نے کمیٹی میں یہ دلیل دی کہ اس وقت گرمیوں میں بجلی کی پیداواری گنجائش کی اشد ضرورت ہے اور درآمدی ایل این جی پر چلنے والے چاروں پاور پلانٹس بند ہوجائیں گے اور شدید گرمیوں کے باعث بجلی کی فراہمی میں تعطل ہوگا اس لیے یہ مناسب وقت نہیں ہے کہ نجی کمپنی کے ایف ایس آر یو کو تبدیل کرنے کی اجازت نہ دی جائے ، اور کمپنی کو تبدیلی کیلئے کوئی اور وقت دیا جائے ۔ پٹرولیم ڈویژن کی سمری کے مطابق نجی کمپنی اپنے پہلے سے موجود ایف ایس آر یو جس کی گنجائش 650ایم ایم سی ایف ڈی ہے کو نئے ایف ایس آر یو جس کی گنجائش 900ایم ایم سی ایف ڈی ہوگی سے تبدیل کرنا چاہتی ہے ۔

مزیدخبریں