عوام کو معیاری مصنوعات کی دستیابی کیلئے آٹومیشن کو جلد مکمل کیا جائے، شبلی فراز

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کو ہدایت کی ہے کہ و ہ عوام کو مناسب قیمتوں پر معیاری مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے آٹومیشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرے۔کراچی میں پی ایس کیو سی اے کے دورے کے موقع پر ، وفاقی وزیر نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کنزیومر اشیا کی معیار کے حوالے سے باقاعدہ فریم ورک اور متعلقہ قواعد و ضوابط موجود ہیں لیکن نظام میں خامیوں اور نفاذ کے فقدان سے مارکیٹ میں غیر معیاری مصنوعات کی بھر مار ہوچکی ہے۔وفاقی وزیر نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجیوں کا استعمال اور آٹومیشن کلیدی حیثیت رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی ، نفاذ کے طریقہ کار کو مستحکم کرنے اور ریگولیٹری فریم ورک کو فعال بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مصنوعات کے معیار کے بارے میں مکمل معلومات عام کو عام کیا جائے تاکہ صارفین ان معلومات کی روشنی میں فیصلہ کر سکیں۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ پی ایس کیو سی اے، تین بنیادی عناصر سیفٹی ،کارکردگی اور قیمت کو مد نظر رکھتے ہوئے ،بین الاقوامی معیار کے مطابق مصنوعات کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے 16 بنیادی اشیاکی نگرانی کر رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ معیار کا مروجہ عمل خاصا لمبا اور پیچیدہ تھا،جبکہ خودکار نظام درخواست ، ٹیسٹنگ اور لائسنس سے متعلق تمام مراحل کو مکمل خود کار طریقہ کار کے ذریعے پورا کرے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ اس سے نہ صرف درخواست دہندہ کا وقت ضائع نہیں ہو گا بلکہ وہ ان کو دائر درخواستوں کی سٹیٹس کے بارے میں اپ ڈیٹ بھی کرتا رہے گا۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم) کے بارے میں ایک سوالکا جواب دیتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ای وی ایم پاکستان میں تیار کی جارہی  ہے اور تیاری کا کام اگلے مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...