19 سندھ: دسویں جماعت  5‘  بارہویں کے امتحانات 26 جولائی سے شروع ہونگے

Jun 19, 2021

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔  محکمہ تعلیم سندھ نے اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق دسویں جماعت کے امتحان 5 جولائی اور بارہویں کے امتحان 26 جولائی سے ہوں گے۔ نویں کے امتحانات دسویں جماعت کے امتحان کے بعد اور گیارہویں جماعت کے امتحان بارہویں جماعت کے امتحان کے بعد لئے جائیں گے۔ امتحانی پرچے 50 فیصد ایم سی کیوز، 30 فیصد مختصر اور 20فیصد طویل جوابات پر مشتمل ہوں گے۔ تین گھنٹے والے امتحان کا وقت 2 گھنٹے اور 2 گھنٹے امتحان والے کا وقت ایک گھنٹہ کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چوتھی جماعت سے آٹھویں جماعت کے امتحانات اسکول اپنی سہولت کے تحت لے سکیں گے۔ سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے تحت ہونے والے دسویں جماعت کے امتحان 6 جولائی اور بارہویں کے 27 جولائی سے ہوں گے۔

مزیدخبریں