کے ٹو سر کرنے کی مہم پر روانہ ‘کوہ پیمائوں میں اعتماد پیدا ہو گا: ثمینہ بیگ 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کے ٹو پر مہم جوئی کیلئے روانہ ہو گئی ہیں۔ثمینہ بیگ 6 رکنی ممبران کیساتھ شگر سے کے ٹو بیس کیمپ کیلئے روانہ ہوئی ہیں۔ کے ٹو ڈریم مہم 2021ء مہم جوئی کی قیادت کرینگے۔ ضلعی انتظامیہ شگر کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر شگر وقاص جوہر نے ٹیم کو رخصت کیا۔مہم میں حصہ لینے والے تمام ممبران پاکستانی ہیں۔ ثمینہ بیگ کا کہنا تھا کہ اس مہم سے مقامی کوہ پیماؤں میں اعتماد پیدا ہوگا۔ مہم جوئی کا مقصد نسوانی حقوق اور مساویانہ حق کیلئے آگاہی ہے۔ مہم جوئی کی کامیابی کیلئے پاکستانی قوم سے دعا کی اپیل ہے۔ثمینہ خیال بیگ ستمبر 1990ء میں گلگت بلتستان کے ضلع گوجال میں 3100 میٹر کی بلندی پر واقع شمشال میں پیدا ہوئی تھیں۔ کوہ پیمائی کا باقاعدہ آغاز انہوں نے 2009ء میں کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن