ملہال مغلاں (نامہ نگار) درختوں کی کٹائی انسانی قتل ہے پولیس چوکی ملہال مغلاں کے عین سامنے سوہاوہ چکوال روڈ کے کنارے اب تک درجنوں درخت کاٹے جا چکے ہیں اور بقیہ درختوں کو بھی بیدردی سے کاٹا جا رہا ہے یہ سب کچھ سڑک کا بلاک آفیسر اور سپاہی کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے جنہوں نے مال پانی وصول کر رکھا ہے ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) بلال ہاشم اور ڈی ایف او چکوال موقع ملاخط کریں اور کاروائی عمل میں لائیں
سوہاوہ چکوال روڈ کے کنارے بے دردی سے درختوں کی کٹائی جاری
Jun 19, 2021