مری (نامہ نگار خصوصی) بروری کے مقام پر خطر ناک زہریلے جانور نے ایک گھر میں گھس کر خوف کو ہراس پیدا کر دیا ۔اس دوران گھر کے مکین بھاگ کر کھر سے باہر نکل گئے جنہوں نے فوری طور پر پنجاب ایمرجنسی سروس کی ریسکیو 122 1 کو اطلاح دی جس پر متعلقہ عملہ نے انتہائی جاں فشانی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوے Komodoنامی خطر ناک جانور پر قابو پاتے ہوے اسے زندہ اپنے قابو میں لے لیا ۔ایسے میں مزکورہ جانور سے پورے علاقے میں خوف و دہشت کی فضا پر قابو پاتے ہوے مذکورہ جانور کو وائلڈ لائف مری کے حوالے کر دیا ۔