رواں سال کپاس کی 9ملین بیلز کا ہدف حاصل کر لیں گے:جمشید اقبال چیمہ 

Jun 19, 2021

لاہور(  کامر س رپورٹر )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت نے ریسرچ کے اداروں کی بحالی کیلئے 6ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے جس میں کپاس سے متعلق ریسرچ کو مرکزی اہمیت دی گئی ہے ، کپاس کے معیار کو بہتر کرنے کیلئے دفعہ 144کے نفاذ کی تجویز سے اتفاق کرتا ہوںاور مشاور ت کے بعد اس جانب پیشرفت کریں گے ، قوی امید ہے کہ اس سال کپاس کی 9ملین بیلز کا ہدف حاصل کر لیں گے ،ٹیکسا ئل ملز مالکان سے التماس ہے کہ وہ کسان کے ساتھ اپنے رابطے بڑھائیں جس سے انہیں حوصلہ ملے گا اور ان میں جذبہ پروان چڑھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے دفتر کے دورہ کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی چیئرمین اپٹما عادل بشیر، پنجاب کے چیئرمین عبد الرحیم ناصر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر اپٹما رضا باقر سمیت مینیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔ 

مزیدخبریں