راولپنڈی (جنرل رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ تعلیمی اداروں،دفاترسمیت تمام عوامی مقامات پربچوں اورخواتین کا جنسی درندوں سے تحفظ یقینی بنانے کے لیے موثراقدامات کے علاوہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں قانون سازی ناگزیرہے ،ان خیالات کااظہار انھوں نے سیدمودودیؒ بلڈنگ میں 70نئے ارکان جماعت اسلامی کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا امیرضلع راولپنڈی سیدعارف شیرازی ،ضلعی سیکرٹری محمدعثمان آکاش ودیگرذمہ داران نے بھی خطاب کیا ۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان ،نائب امیرضلع سیدعزیرحامد،صدرجے آئی یوتھ ضلع راولپنڈی ملک عمران خان سمیت دیگرذمہ داران وکارکنان بھی اس موقع پر تقریب میں شریک ہوئے ۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ عام غریب فردکوسزااوراشرافیہ کو این آر اودینے سے ملک میں افراتفری اورلاقانونیت کوفروغ مل رہا ہے ،جماعت اسلامی کی تنظیم وسعت اختیارکررہی ہے۔