راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سیکرٹری سماجی بہبود و بیت المال پنجاب محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ نادار اور مستحق نوجوانوں کے لئے سماجی بہبود کے پلیٹ فارم سے تعلیم و تربیت کی سہولیات میں اضافہ کیا جارہا ہے اور انہیں ایسے ہنر اور علوم و فنون سکھائے جائیں گے ، یہ بات انہوں نے ادارے ماڈرن چلڈرن ہوم کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راولپنڈی ڈویژن محمد شاہد رانا ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اکرم مرزا ڈپٹی ڈائریکٹر نبیلہ شاہد ملک سوشل ویلفیئر آفیسر عدنان احمد چیئرمین ایڈوائزری بورڈ راجہ خطیب الرحمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔